17 اپریل 2013 - 19:30
مبارک کی رہائی کے خلاف مصر میں مظاہرے

مصر کے بعض سیاسی گروہ اور پارٹیاں اس ملک کے معزول ڈکٹیٹر مبارک کی رہائی کے خلاف کل شہر قاہرہ کے تحریر اسکوائر اور اس ملک کے مرکز میں واقع عدالتی کونسل کے سامنے مظاہرے کریں گے ۔

ابنا: " جوانان انقلاب یونین " کے ترجمان حمادۃ الکشف نے کہا کہ حسنی مبارک پر ایک بار پھر کسی جانبداری کے بغیر مقدمہ چلایا جانا چاہیئے ۔الکاشف نے مزید کہا کہ مبارک کے بعض ساتھی کہ جن پر مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام تھا ، مصر کی مختلف عدالتوں کے توسط سے رہائی پاچکے ہیں اور اب مبارک کی بھی رہائی کا امکان پایا جاتا ہے اور یہ مسئلہ اس ملک کے قوانین میں نقائص موجود ہونے کی دلیل ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مصر کے بعض گروہوں نے تحریر اسکوائر میں دھرنا دیا ہے اور وہ سابق حکومت کے عناصر کے خلاف دوبارہ منصفانہ مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں -

.....

/169